چہرہ ہے نکھرا نکھرا' دُھلا دُھلا
عرقِ گلاب رکھیں آپ کی جلد کو ترو تازہ
گرمیوں کا موسم آتے ہی خواتین میں آ پس میں ہی سوچ و بچار کا سلسہ شروع ہوگیاہے کہ کس طرح اور کن چیزوں کی مدد سے جلد کو ترو تازہ رکھا جا سکتا ہے ۔ کیونکہ گرمیاں شروع ہوتے ہی جلد کے مساہل کا سامنا کرنا پڑتا ہےجن میں کیل مہاسے،داغ دھبے،خارش اور دیگر مساہل کا سامنا رہتا ہے۔ایسے میں بدنما نظر آنی والی جلد کو پر کشش بنانے کے لیے اوران تمام مسہلوں کے حل کے لیے عرقِ گلاب بہت مفید ثابت ہوتا ہے گلاب کا عرق اینٹی سپیٹک،اینٹی بیکٹیریئل اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔عرقِ گلاب کا استعمال برس با برس سے ہوتا چلا آیا ہےعرقِ گلاب کے فوائد کس قدر ہے تو اس کا اندازہ ہم اس طرح لگا سکتے ہے کہ شہنشاہوں ، نوابوں کے خاندان سے تعلق رکھنے والی خواتین اس کا کثرت سے استعمال کیا کرتی تھی تاکہ خوبصورت نظر آسکے ۔ عرقِ گلاب کے استعمال سے ہر قسم کی جلد کو نرم اور چمک دار بنایا جا سکتا ہے کیونکہ یہ جلد کی خشکی کو ختم کرتا ہے بلکہ یہ ہر موسم کے لیے ایک قدرتی موئسچرائیزر ہےذیل میں عرقِ گلاب کے چند خصوصیات بیان کرنے جارہی ہوں جن سے آپ اپنی جلد کو تادیر جواں رکھ سکتی ہیں
٭۔۔۔۔عرقِ گلاب کا استعمال ایک قدرتی سستے کلینزر کے طور پر ہوتا ہے۔تو سب سے پیلے روئی کو عرقِگلاب اور دودھ میں ڈبو کر لگانے سے نا صرف چہرے پر جمی دن بھر کی میل کچل صاف ہوجاتی ہے بلکہ چہرے کی تھکاوٹ بھی اُتر جاتی ہے اس عمل کو رات میں کرنا ہی بہترہے۔۔۔۔۔
٭۔۔۔۔اکثر خواتین حساس جلد کی وجہ سے مسئل کا شکار نظر آتی ہے ایسی صورتحال میں عرقِ گلاب ایک بہتر ٹونر کا کام انجام دیتا ہے اگر عرقِ گلاب کا استعمال بنا کسی چیز میں ملائے بغیر بھی کیا جائے تو خارش کے نشانات کو ختم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔





No comments:
Post a Comment